( 24 نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر امین گنڈا پور کی طرف سے رقم کی تقسیم کرنے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دےد یا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران علی امین گنڈا پور کی پیسے بانٹنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وفاقی وزیر عوامی اجتماع میں پیسے تقسیم کر رہے تھے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر پر الزامات لگے کہ وہ ووٹ خرید رہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے وزرا نے علی امین گنڈا پور کا دفاع کرتے ہوئے مختلف وضاحتیں پیش کیں جن میں سے ایک وضاحت یہ تھی کہ اس علاقے کی سڑک انتہائی خستہ حال ہے ، علی امین گنڈا پور سڑک کی مرمت کیلئے اپنی جیب سے پیسے دے رہے ہیں جس کی ویڈیو وائرل ہوئی۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے ریٹرننگ افسروں سے رپورٹ طلب کی تھی جبکہ معاملے پر وزیر اعظم پاکستان کوخط بھی ارسال کیاتھا جس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی وزرا کوالیکشن کوڈ آف کنڈکٹ 2021 کی خلاف ورزی سے روکا جائے اور صوبائی وزرا کو الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کریں۔
اب چیف الیکشن کمشنر نے ریٹرننگ افسران کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی عید کی چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی نکلا، وزیراعظم کو کتنی چھٹیوں کی سفارش کی گئی ؟