میری بولڈ فلم کو والد نے دیکھا تو ۔۔ادا کا رہ ودیا بالن کا حیرت انگیز انکشاف

Jul 13, 2021 | 17:39:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک ) با لی وڈ  کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ میں ہارمونز کا شکا ر ہونے کے باعث شروع سے ہی موٹی تھی،فلموں میں آنے کے بعد مجھے اپنے موٹے جسم سے نفرت ہونے لگ گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ ودیا بالن نے بتایا کہ میں اپنے بڑھے ہوئے وزن اور جسامت کے باعث شرمندگی کا شکار تھی لیکن کچھ عرصے بعد مجھے خود سے محبت کا احساس ہونے لگا تھا۔

 اداکارہ نے بتایا کہ جب میری بولڈ فلم کومیرے والد نے دیکھا تو انہوں نے کافی ناراضگی کا اظہار کیا تھا،میری ازدواجی زندگی کو 8 سال گزر چکے ہیں اور میں نے ہر سال ماضی کے مقابلے زیادہ محبت پائی ہے۔

 یا د رہے کہ ادا کا رہ ودیا با لن با لی وڈ کی مشہور فلم ڈرٹی پکچر میں اپنے کر دار کی وجہ شدید تنقید میں تھیں۔ایک ایسا بھی وقت آیا کہ ان پر با لی وڈ کے دروازے بند ہونا شرو ع ہو گئے تھے۔تاہم بعد میں انہیں پھر سے کا سٹ کیا جا نے لگا ۔

یہ بھی پڑھیں:جھانوی کپور نے بو لڈ اداکارہ نورا فتیحی کو بھی پیچھے چھو ڑ دیا ۔۔ تصاویر وائرل

مزیدخبریں