نادرا نے بغیر ویکسین کے سروس فراہم نہ کرنے کی تجویز مسترد کر دی

Jul 13, 2021 | 18:42:PM

 (24نیوز)نادرا نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بغیر ویکسین کے سروس فراہم نہ کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے تمام ریجنل ہیڈکوارٹرز کو خط جاری کر دیا گیا۔ 
نادرا کی جانب سے مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ روزانہ 2 لاکھ افراد شناختی کارڈ اور دیگر سروسز کے لئے نادرا سینٹرز آتے ہیں۔نادرا کے مطابق شہری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے بھی آتے ہیں اور اگر ویکسین نہ لگوانے والے افراد کا نادرا میں داخلہ بند کر دیا جائے گا تو کوئی بھی سرٹیفکیٹ نہیں لے سکے گا۔شناختی کارڈ لوگوں کو ویکسین پلانے کے لئے بھی ضروری ہیں۔ نادرا کے تمام سینٹرز پر کورونا سے بچاؤ کےلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے ویکسی نیشن کے بغیر نادرا سروس فراہم نہ کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔
 یہ بھی پڑھیں۔شنیرا اکرم کی منال خان اور ان کے منگیتر پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق شدید تنقید

مزیدخبریں