پاکستان ہمار ا دوسرا گھر ۔۔اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔۔طالبان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی)طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واضح اعلان کیا ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم افغانستان میں شہریوں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، مجبور نہ کیا گیا تو سخت قدم بھی نہیں اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس میں مداخلت پر یقین نہیں رکھتے۔ خواہش ہے پاکستان میں کوئی بدامنی نہ ہو، نہیں چاہتے کہ کوئی ہماری سرزمین کوپڑوسی ملک کےخلاف استعمال کریں۔
ترجمان طالبان نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر مسلم ملک اور دوسرا گھر ہے ہماری اقدار مشترکہ ہیں، پاکستان لاکھوں مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے،پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے کہاکہ دوحا میں ہماری مذاکراتی ٹیم موجود ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ خواتین کو تمام شرعی اور معاشی حقوق دیں گے، تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ داعش گروپ ہمارا دشمن ہے تمام اسلامی ممالک اس کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات کے ذریعے اسلامی نظام لانا چاہتے ہیں، کابل میں بزور طاقت نہیں آئیں گے، طاقت میں ہونے کے باوجود مذاکرات کو ترجیح دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔وزارت داخلہ کا عید کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ