وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی مشکل میں پھنس گئے

Jul 13, 2021 | 20:22:PM

(24 نیوز)پنجاب بار کونسل نے وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی ایڈووکیٹ کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا ۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل نے حسان نیازی کی جانب سے سینئروکیل اور اسکی خاتون کلانٹ پر مبینہ تشدد کے معاملے پر ایڈووکیٹ ایاز بٹ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی ایڈووکیٹ کا وکالت کا لائسنس معطل کردیا۔
وائس چیئر مین پنجاب بار کونسل امجد اقبال نے محمدایاز بٹ ایڈووکیٹ کی درخواست پر کارروائی کی۔وائس چیئر مین پنجاب بار کونسل نے معاملہ مزید کارروائی کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کوبھجوادیا۔ پنجاب بار کونسل نے17جولائی کیلئے حسان نیازی سے جواب طلب کر لیا ہے۔
محمد ایازبٹ ایڈووکیٹ نے حسان نیازی کےخلاف کارروائی کیلئے پنجاب بار کونسل کو درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حسان نیازی ایڈووکیٹ نے ساتھی وکلاکے ہمراہ مجھے اور میری کلائنٹ پر تشدد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزارت داخلہ کا عید کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

مزیدخبریں