صحافیوں کے تحفظات دور ۔۔پنجاب اسمبلی نے استحقاق ترمیمی بل منظور کر لیا

Jul 13, 2021 | 21:42:PM

 (24نیوز )پنجاب اسمبلی کے ایوان نے استحقاق ترمیمی بل منظور کر لیا ، بل کے تحت استحقاق ایکٹ سے صحافیوں سے متعلق کلازز کو نکال دیا گیا۔
 سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ استحقاق ترمیمی بل پر صحافیوں کے تحفظات کو دور کر دیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ق)کے منڈی بہاﺅالدین سے رکن ساجد احمد خاں بھٹی نے بل پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر بل ایوان میں پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔
بل کے تحت استحقاق ایکٹ سے صحافیوں سے متعلق کلازز کو نکال دیا گیا ،استحقاق ایکٹ کا اطلاق صحافیوں پر نہیں ہو گا ،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافی استحقاق ایکٹ کی شقوں سے مستثنیٰ ہو ں گے ۔
یہ بھی پڑھیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ماڈل گرل نایاب سےزیادتی ثابت نہیں ہوئی۔۔مزید چونکا دینے والے انکشافات

مزیدخبریں