وکیل پر حملہ کرنے والے کتوں کو سزائے موت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں وکیل پر حملہ کرکے اسے زخمی کرنے والے دونوں کتوں کو صلح نامے کے مطابق زہر کا ٹیکا لگاکر مار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطا بق پولیس حکا م کا کہنا تھا کہ زہر کا ٹیکا لگانے کے بعد کتوں کا مالک افسردہ حالت میں ان کے پاس بیٹھا رہا۔
یا د رہے کہ چند روز قبل ہمایوں خان نامی شہری کے پالتو کتوں نے سینئر وکیل مرزا اختر علی کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا تھا۔اس خطرنا ک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں دو کتوں کو وکیل پر حملہ کرتے دیکھا گیا تھا۔جس کے بعد وکیل نے مقا می تھا نے میں رپو رٹ درج کروائی ۔جس کے بعد ان کتوں کے ما لک کو گرفتا ر کر لیا گیا تھا۔آج فریقین کے درمیان صلح نا مے کے بعد دو نوں کتوں کو زہریلا ٹیکا لگادیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کی واحد اذان جسے مکمل کرنے کیلئے22 مسلمان شہید ہو ئے