آئی ایم ایف کا قرض بحالی پروگرام: پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Jul 13, 2022 | 10:47:AM
آئی ایم ایف،قرض بحالی پروگرام،پاکستان،معاہدے،قریب
کیپشن: پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے دیگر اہم اقدامات کیے ہیں/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) اور پاکستان قرض پیکج کی بحالی کے قریب پہنچ گئے۔

 اسلام آباد میں آئی ایم ایف کے رہائشی نمائندے ایستھر پیریز روئیز نے کہا کہ آئی ایم ایف کے عملے اور حکام کے درمیان آنے والے سال میں میکرو اکنامک استحکام کو مضبوط بنانے کی پالیسیوں پر بات چیت جاری ہے اور مالی سال 23 کے بجٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے دیگر اہم اقدامات کیے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا ؟ بڑی خبر آگئی

ولسن سینٹر، واشنگٹن میں جنوبی ایشیائی امور کے اسکالر مائیکل کوگل مین کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کی جانب سے مزید اقدامات چاہتا ہے۔