الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: پی ٹی آئی بڑی مشکل میں پھنس گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی پی پی 168 میں الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمہ سب انسپکٹر راشد شکور کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ میں 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کا قرض بحالی پروگرام: پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پولیس نے کارنر میٹنگ کے دوران اسلحہ کی نمائش کرنے والے پانچ افراد کو حراست میں لیا، پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس سے مزاحمت کرتے ہوئے تین مسلح افراد کو حراست سے چھین لیا۔ حراست میں لئے گیا احمد نواز نامی شخص ایف سی کی وردی پہن کر جعلی اہلکار بنا ہوا تھا۔