نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے وسائل بروئےکار لائے جائیں،وزیر اعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کمشنر راولپنڈی سے رابطہ کر کے نشیبی علاقوں سے نکاسیٔ آب کیلئے وسائل بروئےکار لانے کا حکم دیدیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ،ریسکیو1122، واسا اورمتعلقہ ادارے ہمہ وقت چوکنے رہیں ، نکاسیٔ آب کے کام کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے، متعلقہ افسران فیلڈ میں رہیں اور پانی کی نکاسی کے کام کی خود نگرانی کریں ، مخلوق خدا کی مشکلات کے ازالے کیلئے تندہی اور پیشہ ورانہ مہارت سے نکاسیٔ آب کا کام جلد مکمل کیا جائے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مؤثر انتظامات کے ذریعے ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ،عوام کو مسائل سے نکالنے کےلئے سب کو مل جل کرکام کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،وزارت خزانہ کا موقف سامنے آگیا