موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب،محکمہ موسمیات نےخبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک بھر میں مون سون کے دوسرے اسپیل نے انٹری دیدی،اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش جاری ہے، سڑکیں تالاب میں تبدیل، گاڑیاں ڈوب گئیں، نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔
راولپنڈی اسلام آباد میں صبح کے وقت موسلا دھار بارش سے جل تھل ہو گیا، راولپنڈی کے کئی علاقوں میں پانی داخل ہونے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ نالہ لئی کی سطح بھی کئی فٹ بلند ہو گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، کراچی میں کل سے 17 جولائی تک موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے ،اس کے علاوہ لاہور میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش نے جل تھل کر دیا جبکہ فیصل آباد ،گوجرانوالا، سیالکوٹ ،نارووال ، ساہیوال ، سرگودھا، میانوالی،حافظ آباد میں بھی بارش ہوئی ، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور خانپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے کئی شہروں میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں سے صورتحال سنگین ہو گئی ، پانی گھروں میں داخل، چھتیں گرنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے ، بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت کتنی کم ہو گی۔۔؟ بڑی خبر آ گئی