پنجاب میں ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) تحریک انصاف نے پنجاب کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں ن لیگ پر الزام عائد کرتے ہوئے پری پول دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: پی ٹی آئی بڑی مشکل میں پھنس گئی
تحریک انصاف کیجانب سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، ن لیگ، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سرکاری مشینری استعمال کر رہی ہے جبکہ من پسند افسران کو لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے استدعا کی الیکشن کمیشن ہماری درخواست پر نوٹس لے۔
ریاض فتیانہ کا کہنا تھا ہمارے ورکرز کے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں جبکہ ایس ایچ اووز بھی تبدیل کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن 25 مئی کے بعد ان 20 حلقوں میں جو تبادلے ہوئے اس کو واپس کروائے۔
افتخار درانی نے الزام عائد کیا کپ وزیر داخلہ ہمارے لوگوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنوانے کے ساتھ ساتھ جھوٹے مقدمات بنا رہے ہیں۔