بڑی سیاسی جماعت کا امیدار پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی۔ پی پی 158 سے اے این پی کے نامزد امیدوار ذاہد خان پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ضمنی الیکشن: ن لیگ کو بڑا جھٹکا
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 158 سے اے این پی کے نامزد امیدوار ذاہد خان پی ٹی آئی امیداور میاں اکرم عثمان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
اے این پی کے پی پی 158 سے نامزد امیدوار ذاہد خان آج میاں اکرم عثمان کے حق میں دستبردار اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ pic.twitter.com/b90ScqeL3M
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 12, 2022
حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ پی پی 158 سے اے این پی کے نامزد امیدوار ذاہد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت بھی اختیار کر لی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈور ٹو ڈور مہم زور شور سے جاری ہے، اس دوران عوام کو زبان پر صرف تحریک انصاف ہی ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب میں ہمارا ن لیگ سے کوئی کانٹے کا مقابلہ نہیں بلکہ ہم اکثریت سے جیت رہے ہیں۔