آئی ایم ایف سے معاہدے کا معاملہ: مفتاح اسماعیل نے خوشخبری سنا دی

Jul 13, 2022 | 16:33:PM

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قوم کو ایک بار پھر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ جلد معاہدہ ہونے کی خوشخبری سنائی ہے۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جلد ہو جائے گا۔

 وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز (ایم ای ایف پی) جلد آئی ایم ایف کو بجھوایا جا رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:روپیہ کمزور: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ مختلف وزارتوں کا ایم ای ایف پی کا جائزہ ایک دو روز میں مکمل ہو جائے گا، ایم ای ایف پی بجھوانے کے بعد اگلے ہفتے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول سطح پر مذاکرات متوقع ہیں، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں چھٹا اور ساتواں جائزہ مکمل ہو جائے گا۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف نے منتخب نمائندوں کے اثاثہ جات پبلک کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے، اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری ملازمین کے اثاثہ جات پبلک کرنےکا بھی مطالبہ کیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے احتساب سے متلعقہ آئینی ترامیم پر بھی تحفظات ہیں۔

مزیدخبریں