(ویب ڈیسک) عمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا ہے۔ لیہ میں ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکا کا صدر ملک سے جان بچا کر بھاگنے کی کوشش میں تھا لیکن اسے ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔
انہوں نے نواز شریف کے لندن محل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکن حکمران کے بھی اسی طرز کے امریکا میں محل ہیں، جس کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ وہ چوری کے پیسے کے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بڑا اعلان کر دیا
اس سے قبل دورہ سری لنکا کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ سری لنکن صدر نے انہیں مہنگائی کم کرنے کےگُر بتائے ہیں جن پر وہ وطن واپس جا کر عمل کریں گے۔