ایف آئی اے کا بڑا اقدام، عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ مشکل میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی کی سٹی کورٹ میں عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں ایف آئی اے نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دانیہ شاہ کو طلبی کا خط ارسال کر دیا ہے اور عامر لیاقت کے اہل خانہ کو بھی مقدمے کی تفتیش کے لئے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے کہا گیا ہے۔
عدالت کو رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایف آئی اے دفعہ 154 کے تحت دانیہ شاہ کا بیان لینا چاہتی ہے۔ اس کے علاوہ خط میں عامر لیاقت کی بیوہ سے مذکورہ ویڈیو لانے کا کہا گیا ہے۔ دانیہ شاہ کا بیان ریکارڈ ہونے پر عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ایک اور یوٹرن!!!
جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔