اشتعال انگیز تقریر، بابرغوری کو عدالت سے ضمانت پر رہائی مل گئی

Jul 13, 2022 | 17:56:PM

(ویب ڈیسک) کراچی کی مقامی عدالت میں بابر غوری کے خلاف اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے اپنی رپورٹ جمع کرائی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق بابر غوری کو بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری پرگرفتارکیا گیا تھا، ملزم کے خلاف 16 جولائی 2015 کو سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے اپنی رپورٹ میں بابر غوری کو رہا کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ملزم بابر غوری کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں ملے، افسران سے ملزم کو ضابطہ فوجداری کے تحت رہا کرنے کی منظوری لی ہے لہٰذا بابر غوری کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا بڑا اقدام، عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ مشکل میں گرفتار

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم سے تفتیش کی گئی ہے، ملزم کو متعدد امراض لاحق ہیں، ملزم بابرغوری شوگر، بلڈپریشر، امراض قلب کے مریض ہیں جب کہ ملزم کے گردے کافی کمزور ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق بابر غوری کے خلاف مکمل شواہد موجود نہیں، شواہد جمع ہوئے تو بابر غوری کو دوبارہ تحویل میں لیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں