سرکاری فیس ادائیگی میں کروڑوں کے غبن کا الزام، شیخ رشید15جولائی کو اینٹی کرپشن طلب

Jul 13, 2022 | 18:11:PM

(24 نیوز)سرکاری فیس کی ادائیگی میں کروڑوں روپے کے غبن کا الزام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے،اینٹی کرپشن پنجاب نے شیخ رشید کو طلب کر لیا۔ 
ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر لائف ریزیڈنشیا اسلام آباد ہاؤسنگ سوسائٹی کو فروخت کی گئی زمین کی سرکاری فیس کی ادائیگی میں خورد برد کا الزام ہے،اینٹی کرپشن پنجاب نے معاملہ کی تحقیقات کیلئے شیخ رشید کو 15 جولائی کو طلب کر لیا۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ کو زمین کی فروخت کے مکمل ریکارڈ کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ۔
ذرائع کا کہناہے کہ معاملہ کی تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن نے لائف ریزیڈنشیا سوسائٹی کی انتظامیہ کو بھی طلب کرلیاہے۔اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں پیش نہ ہونے کی صورت میں شیخ رشید کو یکطرفہ کارروائی کا عندیہ دے دیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ایک اور یوٹرن!!!

مزیدخبریں