نیب نے فرح گوگی کو طلب کرلیا

Jul 13, 2022 | 19:20:PM
سابق خاتون اول، قریبی دوست، فرح گوگی، نیب لاہور، پیش ہونے کا حکم،
کیپشن: فرح گوگی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی المعروف فرح خان گوگی شوہر احسن جمیل گجر سمیت 19 قریبی ساتھی نیب کے ریڈار آگئے، نیب لاہور نے 20 جولائی کو ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن نیب لاہور عدیل احمد کے روبرو صبح دس بجے پیش ہونے کا حکم دیدیا، ایڈیشنل ڈائریکٹرسٹاف آفتاب احمد نے ڈی جی نیب لاہور کی ہدایت پر کال اپ نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فرحت شہزادی المعروف فرح خان گوگی اور چودھری احسن جمیل گجر کے بزنس پارٹنرز کو نیب لاہور نے کال اپ نوٹس جاری کیا، فرح گوگی اور احسن جمیل کو 20 جولائی کو پیش ہونے کا حکمنامہ جاری کیاگیا ،عبدالمجید ،طارق محمود الحسن ،مظاہر بیگ ،مسٹر منیر ،آصف ،وقار کو 15 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، اسی طرح محمد فرید کو 14 جولائی کو طلب کیاگیا ہے جبکہ شاندانہ اعوان کو 19 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیاگیا ہے۔
نیب نوٹس کے مطابق محمد نعیم کو 15 جولائی ،وقاص رفعت کو 19 جولائی ،ساجد حسین کو 15 جولائی کو طلب کیاگیا ہے،جبکہ احمد منصور انور کو 14 جولائی کو طلب کیاگیا،اس کے علاوہ حامد حمید چودھری اور اسد مجید کو 14 جولائی ،شہزاد احمد، محمد انوار الحق اور ناصر نواز کو 14 جولائی کو طلب کیاگیا ۔
فرح گوگی اور دیگر پارٹنرز کے مابین بینک اکاو¿نٹس کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے باعث انکوائری شروع کی گئی ہے، فرح گوگی اور ساتھیوں کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت انکوائری شروع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری فیس ادائیگی میں کروڑوں کے غبن کا الزام، شیخ رشید15جولائی کو اینٹی کرپشن طلب