خیبرپختونخوا میں مون سون کی تباہ کاریاں، 27 افراد جاں بحق

Jul 13, 2022 | 19:59:PM
خیبرپختونخوا ،مون سون ،تباہ کاریاں، افراد ،جاں بحق
کیپشن: خیبرپختونخوا میں مون سون کی بارشوں سے درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مون سون بارشوں میں ہونے والے نقصانات اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پی ڈی ایم اے حکام نے وزیراعلی محمود خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں اب تک ہونے والی مون سون بارشوں کی تباہی میں 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جب کہ 37 افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ: سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پی ڈی ایم اے حکام نے بتایا کہ صوبے میں شدید بارشوں کے باعث اب تک 80 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 272 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 146 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

وزیراعلی کے پی محمود خان نے متعلقہ حکام کو متاثرین کی فوری مالی معاونت اور بحالی کی ہدایت کی۔