پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے سمری بھجوادی

Jul 13, 2022 | 20:06:PM

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی ہے جبکہ پیٹرولیم ڈویژن نے سمری منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ: سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کب سے کی جائے گی، یہ فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت  سے ہوگا۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں سمری تیار کی گئی ہے اور وزارت خزانہ کارروائی مکمل کرکے سمری آگے بھیجے گی۔

مزیدخبریں