پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کے خلاف مقدمہ درج

Jul 13, 2022 | 22:02:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رکن قومی اسمبلی مشکل میں پھنس گئے۔ پولیس ذرائع نے ایم این اے عبدالمجید نیازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تصدیق کی ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ایم این اے کے خلاف مقدمہ ایک شہری کی مدعیت میں تھانہ کروڑ لعل عیسن میں درج کیا گیا ہے۔ جس میں مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ رقم کی واپسی کے مطالبہ پر این این اے عبدالمجید نیازی نے ان پر تشدد کیا اور اغوا کی کوشش بھی کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن کی ووٹر لسٹیں پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیں

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 10 ماہ پرانا ہے۔ جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 

مزیدخبریں