ضمنی انتخابات پر عمران خان کا ممکنہ ردعمل، راناثنا اللہ کا سنسنی خیز انکشاف

Jul 13, 2022 | 22:55:PM
ضمنی، انتخابات ،عمران خان ،ممکنہ ،ردعمل، راناثنا اللہ ،سنسنی خیز ،انکشاف
کیپشن: رانا ثنا اللہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ ے ضمنی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی صورت نتیجہ کو نہیں مانیں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ضمنی الیکشن میں کلین سوئپ کا دعویٰ ہوا میں تیر کے مترادف ہے۔ 13 سے 14 نشستوں پر ان کی پوزیشن مستحکم ہے۔ باقی ماندہ 6 حلقوں میں مقابلہ ہے، جن میں سے 4 میں ان کی پوزیشن اچھی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کے خلاف مقدمہ درج

وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات کا جو بھی نتیجہ نکلے وہ عمران خان تسلیم نہیں کریں گے، صرف یہی نہیں بلکہ بعد میں چیف الیکشن کمشنر کی تبدیلی کا مطالبہ بھی کریں گے۔