قرض پروگرام سے ڈالر کی قدر میں کتنی کمی ہو سکتی ہے؟ معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کو قرض پروگرام ملنے سے معیشت کوکتنا فائدہ ہوگا؟ڈالر کی قدر میں کتنی کمی ہو سکتی ہے،معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد نے بتادیا
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی کوششیں رنگ لے آئیں،ہچکولے کھاتی معیشت کو بڑاسہارا مل گیا،آئی ایم ایف نے 3ارب ڈالر قرض کی منظوری دےدی،پاکستان کو فوری ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مل جائیں گے،پاکستان کوباقی فنڈزدواقساط میں جاری کئے جائیں گے۔
معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام سے معیشت بہتر ہوگی، ڈالر کی قدر 7 سے8 روپے کم ہوسکتی ہے،ان کاکہناتھا کہ کرنسی مارکیٹ میں استحکام آئے گا،درآمدی خام مال آنے سے صنعتی پیداوار شروع ہوگی،ملازمتوں کے کچھ مواقع پیدا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دولہے کو وگ پہن کر گنجا پن چھپانا مہنگا پڑگیا، سسرالیوں نے پیٹ دیا ،ویڈیو وائرل