(ویب ڈیسک) گرمی کے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کا دوسرا اسپیل داخل ہو چکا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سپیل پہلے کی نسبت زیادہ برسے گا، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ 17جولائی جاری رہنے کا امکان ہے۔
شہر لاہور کا موجودہ درجہ خرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں بارش کے 50 فیصد امکانات ہیں۔
ملک میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور چوتھے نمبر پر آگیا۔
شہر میں ہوا 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ فضائی آلودگی کی مجموعی شرح109ریکارڈ، لاہورامریکن سکول149، چھٹہ پارک میں شرح134ریکارڈ، ایچ سن کالج112، انارکلی116 جبکہ جوہرٹاؤن میں شرح110ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہر کراچی کا موسم مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 10 سے 12 ناٹیکل مائل ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔
فیصل آباد میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
آزادکشمیر، خطہ پوٹھوہار، مشرقی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوا میں بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 21 جولائی کو سرکاری تعطیل کا اعلان
کشمیر، مری، گلیات،اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، نارووال، حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیہے بارش کا سلسلہ 17جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، چترال، سوات مانسہرہ، پشاور، مردان لکی مروت، کوہاٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر آج منایا جا رہا ہے
محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی تھی کہ14 سے 16 جولائی تک بارکھان، لورالائی، لسبیلہ، سکھر، جیک آباد تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
پیشگوئی کے مطابق 14 سے 17 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔