لاہور کی عدالت میں 2 ملزمان قتل، آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

Jul 13, 2023 | 10:39:AM
لاہور کی عدالت میں 2 ملزمان قتل، آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لاہور سیشن کورٹ میں عدالت حاضری کے موقع پر فائرنگ سے 2 ملزمان قتل، آئی جی پنجاب نے سی سی پی اور لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ۔

 تفصیلات کے مطابق قتل کے مقدمے میں سیشن کورٹ پیش ہونے والے مرد و خاتون ملزمان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، ملزمان کو ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کی عدالت میں پیشی کے بعد فائرنگ  کی گئی جس سے محمد امین اور خاتون صغراں بی بی موقع پر ہلاک ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 48 پیسے سستا
دونوں کے خلاف محمد سلیم نے قتل کا استغاثہ دائر کر  رکھا ہے  دونوں حاضری کے لیے پیش ہوئے حاضری کے بعد واپس جا رہےتھے،
دونوں پر چوہنگ میں وکیل امانت ان کی بیوی اور بچی کو قتل کرنے کا الزام تھا اس کیس میں پولیس ملزمان کو بے گناہ کیا جس پر ان کے خلاف استغاثہ دائر کر دیا گیا، جس میں پیشی کے لیے دیگر ملزمان کے علاوہ محمد امین اور صغراں بی بی  عدالت پیش ہوئے۔