عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرزانہ صدیق ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت دیگر اہم رہنما وں کے وارنٹ گرفتاری جاری۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا میں 2اور تھانہ گولڑہ میں درج ایک مقدمے میں انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، دوسرے جانب جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ، فرخ حبیب ،شبلی فراز،حسان نیازی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئےہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:اسلامی سال کے آغاز پر سرکاری تعطیل کا اعلان
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے تھانہ گولڑہ اور تھانہ رمنا میں درج دونوں مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے، اے ٹی سی جج ابو الحسنات نے ریمارکس دیئے کہ چیئر مین پی ٹی آئی کو عدالت پیش ہونا پڑے گا ، اے ٹی سی نے کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔