(ویب ڈیسک) اینٹی سائیکلون سسٹم سر بیرس کے باعث یورپ کے مختلف شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ شدید گرمی سے معمولات زندگی متاثر ہوگئی۔
اٹلی میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دارالحکومت روم اوروینس سمیت 10 شہروں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔
اٹلی میں شدید گرمی کی تاب نہ لاتے ہوئے 44 سالہ شخص چل بسا۔ سپین کے کچھ علاقوں، فرانس ، یونان ، کروشیا اور ترکی میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں: لاہورکے 12تاریخی دروازوں کی بحالی،وزیراعلیٰ پنجاب نےٹائم لائن دیدی
شدید گرمی کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوگئے ہیں اور لوگ ٹھنڈے مقامات کا رخ کررہے ہیں۔ حکام نے لوگوں کوبلاضرورت گھر سے نہ نکلنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔