آئی ایم ایف نے 1.2 ارب ڈالرز سٹیٹ بینک میں منتقل کردئیے:اسحاق ڈار

Jul 13, 2023 | 14:46:PM

Read more!

(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کی منظوری د ے دی، آئی ایم ایف نے 1.2 ارب ڈالرز سٹیٹ بینک میں منتقل کردئیے ہیں ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے سٹیٹ بینک میں 1.2 ارب ڈالر منتقل ہوگئے،آئی ایم ایف سے با ت چیت میں وزیر اعظم کا کردار نہایت اہم رہا،اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں ایک ہفتہ میں 4.2 بلین ڈالر اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں ایک ہفتہ میں 4.2 بلین ڈالر اضافہ ہوا۔

ضرور پڑھیں :محکمہ بلدیات پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ٹیکس ڈیجیٹل کر دیا
9 ماہ کےپروگرام میں 3ارب ڈالر پاکستان کو ملیں گے،1.8ارب ڈالر 2ریویوز کے بعد پاکستان کو ملیں گے،رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آٗئے گی ۔14 جولائی کو 14ارب ڈالرز کے ذخائر ہونگے،پاکستان تیزی سے ترقی کے سفر کی جانب گامزن ہوگا،تین قسطوں میں سے پہلی قسط پاکستان کو مل چکی۔

مزیدخبریں