یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کا معاملہ، روس نے امریکا کو خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) روس نے یوکرین کو ایف 16 جنگی طیارے دینے سے امریکا کو خبردار کردیا۔
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ یوکرین کو ایف 16 دینے کا مطلب روس نیٹو براہ راست جنگ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایف 16 طیارے نیوکلیئر ہتھیار لے جانے کے حامل ہوتے ہیں، جنگ میں روس نہیں دیکھے گا کہ ایف 16 نیوکلیئر ہتھیاروں سے لیس ہیں یا نہیں، یوکرین کو ایف 16 دینے کا مطلب مغرب کی روس پر نیوکلیئر حملے کی دھمکی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: منی پور تشدد پر یورپی پارلیمنٹ میں بحث نے مودی کو مشکل میں ڈال دیا
دوسری جانب لیتھوانیا میں 2 دو روزہ نیٹو سمٹ کے اختتام پر خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ روسی صدر نے امریکی سربراہی میں عسکری اتحاد کے بارے میں انتہائی غلط اندازہ قائم کیا تھا، نیٹو اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ مضبوط، زیادہ طاقتور، زیادہ متحد اور اپنے مشترکہ محفوظ مستقبل کیلئے زیادہ پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کیلئے ہماری حمایت اور مدد جاری رہے گی اور یہ یوکرین کیلئے ہماری مضبوط عزم کا اظہار ہے۔