سستی چینی کی مٹھاس باقی نہ رہی،ایک بار پھر قیمتوں کو پر لگ گئے

Jul 13, 2023 | 15:17:PM
سستی چینی کی مٹھاس باقی نہ رہی،ایک بار پھر قیمتوں کو پر لگ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( کاوش میمن)کراچی میں شوگرمافیا پھر سرگرم ہوگئے،ہول سیل کی سطح پر چینی کی ایک بار پھر 4 روپے مہنگی ہونے کی بعد 135 روپے کلو تک پہنچ گئی۔

ہول سیلرز نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا ذمہ دار شوگر ملرز کو قرار دیدیا،ہول سیلر محمد اسلم کا کہنا تھا کہ ملز مالکان اپنی مرضی کے مطابق مارکیٹ میں چینی کی قیمت کا تعین کرتے ہیں،شوگر مافیا کے آگے حکومت کمزور ہے، حکومت کو چاہیے شوگر ملز سے قیمتوں میں اضافے کا جواب طلب کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرین یا میدان جنگ ؟خواتین نے ایک دوسرے پر گھونسے,چپلیں برسا دیں ،ویڈیو وائرل

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر شہری بھی پھٹ پڑے،شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی ذمہ دار حکومت ہے، منافع خوروں کو لگام دینے والا کوئی نہیں ہے۔
ہول سیلرز کا کہنا ہے اگر مافیا کے گرد گھیرا تنگ نہ کیا گیا تو آٹا ، گھی تیل سمیت ہر چیز پر مافیا قابض ہوجائیں گے ۔