(24 نیوز )معاشی و سیاسی عدم استحکام کے شکار پاکستان کو اقوام عالم سے معاشی لحاظ سے اچھی خبریں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)سے قرض منظور ہونے کے بعد عالمی بینک نے بھی پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی ہے، عالمی بینک نے پنجاب پاپولیشن پلاننگ کے لیے قرض کی منظوری دی ہے ،فیملی پلاننگ پروگرام پنجاب کے تمام اضلاع میں شروع کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ،قومی ٹیم گال پہنچ گئی
عالمی بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی صلاحیت کو بڑھایا جائے گا ،پنجاب میں تولیدی صحت کے طریقوں کو 2030 تک 60 فیصد تک بڑھایا جائے گا ،بڑھتی آبادی کو قابو کرنے کے لیے یہ انتہائی اہم پروگرام ہے ۔