(24نیوز)لاہورصدر ڈویژن میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا،دو ماہ کے عرصہ میں شہری کےساتھ تیسری واردات ہو گئی۔
لاہور کےشہری صہیب مرغوب کو دن دیہاڑے 2مسلح ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا،ڈاکوؤں نے شہری صہیب مرغوب سے 2موبائل اور90ہزار روپے چھین لئے گئے،واردات کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی.
پولیس نے مقدمہ درج کرلیا مگر تاحال ملزموں کو گرفتار نہ کیا جا سکا۔