(24نیوز) انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے لیڈز ٹیسٹ جیتنے کی خوشی میں اپنے ریسنگ گھوڑے کا نام ’’اسٹوکس‘‘ رکھ دیا۔
تاریخ ساز کرکٹ سیریز ’ایشز‘ کے تیسرے ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کو تین وکٹ کی کامیابی ملی تو ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے زبردست انداز میں خوشی منائی۔
مزید پڑھیں: ڈاکوؤں نے شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا،سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی
سابق کیوی کپتان نے سیریز میں پہلی کامیابی اور کم بیک کرنے پر اپنے ریسنگ گھوڑے کا نام فاتح کپتان اسٹوکس کے نام پر رکھ دیا۔ انگلش ٹیسٹ کوچ کا یہ دلچسپ فیصلہ اور قدم سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔