قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت مل گئی

Jul 13, 2023 | 15:49:PM

This browser does not support the video element.

(قیصر کھوکر) محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت دے دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی منظوری کے بعد یہ پراجیکٹ شروع کیا ہے۔

سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں آج گیارہ ملزم بچوں نے ویڈیو کال کے ذریعے اپنے اہلخانہ کے ساتھ بات کی۔ محکمہ جیل خانہ جات کے حکام کے مطابق اگلے مرحلے میں ویڈیو کال کا سلسلہ پورے پنجاب میں شروع کر دیا جائے گا۔

سنٹرل جیل اور کیمپ جیل میں ویڈیو کال کیلئے پندرہ پندرہ سسٹم لگا دئیے گئے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: بھارت: شدید بارشیں، جمنا میں 45 سال بعد پانی ڈیڈ لیول تک پہنچ گیا

محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ کامیاب ہونے پر اگلے ماہ تمام جیلوں میں ویڈیو کال کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

مزیدخبریں