کمپنی ملازم سے گالم گلوچ پر ایس ایچ او معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور میں ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او گلبرگ عمران خان کو پارکنگ کمپنی ملازم سے گالم گلوچ پر معطل کر دیا۔
انسپکٹر عبدالواحد گجر کو ایس ایچ او گلبرگ تعینات کر دیا گیا۔
ایس ایچ او کو پارکنگ کمپنی کے ملازم کو گالیاں دینے کی آڈیو منظر عام پر آنے پر معطل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی جانب سے دستکار میلے کا انعقاد
ذرائع کے مطابق مبینہ رشوت نہ دینے پر ایس ایچ او نے پارکنگ سٹینڈ نہ لگانے کی دھمکیاں وگالیاں دی۔