پی ٹی اے میں افسران کی غیرقانونی تعیناتیوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میں افسران کی غیرقانونی تعیناتیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے اس حوالے سے تفصیلات بتائیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے میں بھرتیوں کے اشتہار سندھ، فاٹا اور بلوچستان کے عملے کیلئے دیا گیا مگر لوگ پنجاب اور خیبرپختونخواء سے رکھ لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف کی سخت شرائط قبول کیں مگر شکر ہے ڈیفالٹ سے بچ گئے،وزیراعظم
اس پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اتھارٹی میں صوبائی کوٹے کو برقرار رکھا جا رہا ہے جبکہ طارق حسین نے اس پر کہا کہ یہ مدعا گھمایا نہ جائے صوبے کو کوٹہ ملنا چاہیئے تھا۔
تمام تر تفصیلات سننے کے بعد چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نےاس معاملے پر پی ٹی اے کو پھر سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔