وزیراعظم بھی وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی صلاحیتوں کی معترف

Jul 13, 2023 | 17:52:PM

(24 نیوز) شہباز سپیڈ اور خادم اعلیٰ کے نام سے مشہور وزیراعظم شہباز شریف بھی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے اور شاندار کارکردگی پر محسن نقوی کے گن گانے لگے۔

شہباز شریف وزیراعلیٰ محسن نقوی کی تعریف کیوں نہ کریں۔ انفراسٹرکچر کے منصوبے ہوں، صحت کا شعبہ یا عوامی خدمت کا کوئی بھی کام، محسن نقوی ہر وقت فرنٹ لائن پر نظر آتے ہیں۔

شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال میں لاہور میں بارش کے بعد دن بھر خود فیلڈ میں رہ کر ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیتے رہے، ساری صوبائی مشینری کو متحرک رکھا۔

فیلڈ میں محسن اعلیٰ الگ ہی رنگ میں نظر آئے، ریسکیو کے کاموں میں مصروف سینٹری ورکرز کے ساتھ گھلے ملے اور انہیں بہترین کارکردگی پر شاباش بھی دی۔

بھارت نے دریاؤں میں پانی چھوڑا تو وزیراعلیٰ ڈرائنگ روم میں بریفنگ لینے کی بجائے خود میدان عمل میں آگئے، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شاہدرہ میں دریائے راوی کی سیلابی صوتحال کا جائزہ لیا، درائے ستلج میں پانی چڑھا تو رات گئے قصور پہنچ گئے، گنڈا سنگھ اور آس پاس کے علاقوں کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: یوٹیلیٹی اسٹورزکی وزیر اعظم پیکچ کےتحت مہنگی چینی خریدنے کی تیاری

جھنگ میں دریائے چناب کے ارد گرد کئی علاقے سیلابی پانی کی زد میں آگئےتو محسن اعلیٰ فوری طور پر جھنگ پہنچے، متاثرہ علاقوں کا 3 گھنٹے تفصیلی دورہ کیا۔

صحت کا شعبہ عوام کے مسیحا کی اولین ترجیح ہے جس میں بہتری کیلئے اب تک کئی انقلابی اقدامات اٹھائے گئے۔

وزیراعلیٰ نے ایشاء کے سب سے بڑے میو اسپتال کے سسٹم کا جائزہ لینے کیلئے وہاں گھنٹوں گزارے، مکمل بریفنگ لی اور اس میں انقلابی تبدیلیاں لانے پر کام شروع کردیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کو تاریخی دروازوں کی بحالی کیلئے ٹائم لائن دے دی، مقبرہ نور جہاں اور مقبرہ جہانگیر کے پاس گریٹر اقبال پارک کی طرز پر پارک بنانے کی تجویز دی گئی اور لاہورکے 12 تاریخی دروازوں کی بحالی کے پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا۔

مزیدخبریں