(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ ملک کی بھلائی اور خدمت کا فریضہ اپریل 2022 میں سونپا گیا،اپریل 2022 کو ہم نے ذمہ داری سنبھالی تھی، اگست2023 کو اقتدار نگران حکومت کے حوالے کر دیں گے۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ گزشتہ 4 سال میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کوصاف کیا،کرپشن، نالائقی اور سازشوں کی لگی آگ کو بجھایا،سوا سال کا مختصر عرصہ ناامیدی سے امید کی طرف سفر تھا،معاشی تباہی سے معاشی استحکام کی طرف لوٹ آنے کا سفر تھا،مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کاسفر تھا،ہم نے بہت بڑے چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کیا ،15 ماہ میں 4 سال کی تباہیوں کو صاف کیا،اللہ کے فضل سے موجودہ حکومت نے ایک معیار اور سمت کا تعین کیا،پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گیا،اجتماعی بصیرت سے دن رات کام کرنے والا راستہ اختیار کیا،ہم نے سیاست نہیں ریاست کی حفاظت کی،ہم نے ریاست بچانے کیلئے ووٹ بینک کی فکر نہیں کی۔
وزیراعظم نے کہاکہ معاشی بحالی کی راہ میں آئی ایم ایف کا پروگرام رکاوٹ تھا،ہم آئی ایم ایف بحالی کی کوشش اور سابق حکمران سازشوں میں مصروف تھے، ہم نے آئی ایم ایف پروگرام بحال کیااب ڈیفالٹ ہونے کاخطرہ ٹل گیا ہے،چین ، سعودی عرب اور یواے ای کا دل سے شکرگزار ہوں ،اب ان کی تمام ناپاک خواہشیں مٹی میں مل چکی ہیں،تمام برادر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں مددکی، سیاست کی نہیں بلکہ ریاست کی حفاظت کی ہے۔
ہم نے ووٹ نہیںسٹیٹ بینک میں اضافے کی فکر کی،معاشی استحکام کیلئے آرمی چیف کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،سفارتی سطح پر وزیرخارجہ بلاول بھٹوکی کوشش کوستائش پیش کرتاہوں ،ہم قرض لینے کے عادی ہوچکے ہیں اور ہماری ساکھ مجروح ہو چکی ہے،اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے اک وقت آگیاہے،سٹاک ایکسچینج 45 ہزار کی بلند ترین سطح پر ہے، روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، ہم نے 2 ہزار ارب کا کسان پیکج دیا،زراعت ، صنعت اور آئی سٹی سیکٹر میں بلاسود قرضے دیئے گئے،نئے منصوبوں کا آغا ز معاشی بحالی کے سفر کا آغاز ہے، ایک ہی راستہ ہے کشکول توڑ دیں اور مقروض رہنا چھوڑ دیں،محتاجی زنجیریں توڑ کر اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو گا۔
وزیراعظم نے کہاکہ نواز شریف دور میں جیسے مہنگائی کم تھی ویسے کم کریں گے ،آئیں نفرتیں ختم کریں اور ایک قوم ہوجائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے 2 معاون خصوصی عہدوںسے مستعفی