مون سون کے دوسرے سپیل سے سیلاب کا خدشہ نہیں، محکمہ موسمیات

Jul 13, 2023 | 18:50:PM

(24 نیوز) محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چند روز میں ہونے والی بارشوں سے سیلاب کا خدشہ نہیں ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی اور آبی ذخائر کی مسلسل نگرانی اور ممکنہ خطرے کی زد میں آنے والی آبادیوں کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایات دے دیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے مون سون بارشوں اور متوقع سیلاب کے امکانات کے حوالے سے این ای او سی کے خصوصی اجلاس کی صدارت  کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

اجلاس میں ڈی جی پی ایم ڈی، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن، پاکستان کمیشن انڈس واٹر، سپارکو، پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں اور سیلاب کے امکانات پر بریفنگ دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں ہونے والی بارشوں سے سیلاب کا خدشہ نہیں ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا  کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 نے ریلیف آپریشن اور ایمرجنسی سامان بشمول 83 کشتیوں کی وصولی پر بریفنگ جاری ہے۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں پانی کی سطح کم ہونے لگی ہے او ر سیلاب درمیانے سے نچلے درجے پر آ گیا۔ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی آمد 83700 اور اخراج بھی 83700 ہے۔

اسی طرح دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ ہیڈ سلیمانکی میں پانی کی آمد 62118 اور اخراج بھی 62118 ہے جبکہ دریائے راوی ، چناب اور جہلم میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

مزیدخبریں