(احمد رضا) پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے دورہ سنگاپور کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں۔ وزارت خارجہ اور داخلہ نے ٹیم کو سنگاپور جانے کیلئے این او سی جاری کردیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو اس ماہ سنگاپور میں دو میچز کھیلنا ہیں۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اس سے قبل 7 جولائی کو وقت کی کمی کو بنیاد بنا کر پاکستان فٹبال فیڈریشن کو این او سی جاری کرنے سے معذرت کرلی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ،قومی ٹیم گال پہنچ گئی
تاہم اس معاملے پر فینز کے احتجاج اور معاون خصوصی شزا فاطمہ کی کوششوں کے بعد پی ایف ایف نے 12 جولائی کو وزارت خارجہ اور داخلہ کو سمری بھیجی جس پر اگلے ہی روز آج فٹبال ٹیم کو این او سی جاری کردیا گیا۔
اس حوالے سے شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں وزیر اعظم نے خصوصی دلچسپی لی اور جلد از جلد اس کا حل ممکن بنایا۔
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم 15 اور 18 جولائی کو سنگاپور کیخلاف میچز کھیلے گی۔