پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز آف انڈیپینڈنٹ سٹیٹس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد رضا)پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز آف انڈیپینڈنٹ سٹیٹس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ احسان مزاری سے بیلاروس کے سفیرآندرے میٹیلٹسا نے ملاقات کی،بیلاروس سفیر نے پاکستان کو کامن ویلتھ گیمز آف انڈیپینڈنٹ سٹیٹس میں شرکت کی دعوت دی، پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز آف انڈیپینڈنٹ سٹیٹس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ۔
کامن ویلتھ گیمز آف انڈیپینڈنٹ سٹیٹس 4سے 14اگست تک بیلاروس میں منعقد ہونگی،وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہاکہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،بیلاروس کیساتھ کھیلوں اور دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھائیںگے۔
بیلاروس کے سفیر نے وفاقی وزیر احسان مزاری کو گیمز میں شرکت کی خصوصی دعوت دی،وفاقی وزیر احسان مزاری نے بیلاروس سفیر کی دعوت قبول کرلی ،سی آئی ایس گیمز میں پاکستان باکسنگ،سوئمنگ،کراٹے ، ریسلنگ میں شرکت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت کو چوتھا گیئر لگ گیا، خریداروں نے سر پکڑ لیا