فرانسیسی صدر میکرون کو موصول ہونے والے خط سے کٹی ہوئی انگلی برآمد

Jul 13, 2023 | 20:16:PM
فرانسیسی صدر میکرون کو موصول ہونے والے خط سے کٹی ہوئی انگلی برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں کو موصول ہونے والے خط سے کٹی ہوئی انگلی برآمد، پراسیکیوٹرز نے تفتیس شروع کر دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  فرانسیسی رونامے نے سلامتی کے ادارے کے رکن کے حوالے سے انکشاف کیا ہے  کہ صدارتی محل الیزہ کو صدر میکرون کے نام بھیجا گیا ایک خط موصول ہوا ہے۔

ذرائع نےبتایا کہ  فرانسیسی صدارتی محل کو یہ خط 9 اور 10 جولائی کے درمیان موصول ہوا جو کہ فرانسیسی قومی کی مناسبت کو ارسال کیا گیا تھا۔

صدر میکروں کے سٹاف نے اس حوالے سے رواں ہفتے کے آغاز میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیا اور پولیس کو تفتیش کیلئے بلایا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ کٹی ہوئی انگلی خط بھیجنے والے شخص کی ہے جو نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اہم ترین کھلاڑی انجری کا شکار

فرانسیسی صدر کو روزانہ ایک ہزار سے ڈیڑھ ہزار خطوط اور ای میلز موصول ہوتی ہیں،ان خطوط اور ای میلز کو 70 افراد پر مشتمل ٹیم مانیٹر کرتی ہے اور ان کا معائنہ کرتی ہے، یہ کام صدارتی محل سے دور دیگر دفاتر میں ہوتا ہے،صدر میکروں اکثر خطوط کا جواب ہاتھ سے تحریر کردہ خط کے ذریعے دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ فرانس میں پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کے قتل کے بعد ملک گیر مظاہرے ہورہے ہیں،فرانسیسی حکام نے مظاہروں کو کچلنے کے لئے 45 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعیینات کیا ہوا تھا۔