(24 نیوز) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ ن پنجاب کے سیکٹری جنرل اور سابق پارلیمنٹیرین اویس لغاری نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اویس لغاری نے وزیرِ اعظم کو آئی ایم ایف کے معاہدے پر مبارکباد پیش کی اور انکی قیادت میں معاشی ٹیم کی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیے: سیاسی جماعتوں پر پابندی کا معاملہ ایجنڈے سے نکال دیا گیا ، وزیر قانون
اویس لغاری نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو غریب دوست بجٹ اور معاشی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوامی فلاحی منصوبوں کی شمولیت پر خراج تحسین پیش کیا۔