ملکی مجموعی ذخائر 9 ارب83 کروڑ85 لاکھ ڈالر ہو گئے، سٹیٹ بینک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)ملکی مجموعی ذخائر7 جولائی تک بڑھ کر 9 ارب83 کروڑ85 لاکھ ڈالر ہو گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ سات جولائی تک ملکی ذخائر میں 6.10کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 4 ارب52 کروڑ40 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس ذخائر 5 ارب 31 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موجود ہیں،ملکی مجموعی ذخائر سات جولائی تک 9ارب 83 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہوگئے ۔
مرکزی بینک نے کہاہے کہ رواں ہفتے میں سعودی عرب سے دو ارب ڈالر اور یو اے ای سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے ،آئی ایم ایف سے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر موصول ہوئے ،مجموعی طور پر رواں ہفتے سٹیٹ بینک کو 4ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں ،یہ رقم 14 جولائی کو ڈیٹا میں شامل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کو بڑا جھٹکا ، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ