مخدوم جمیل الزماں نے وزیر اعلیٰ سندھ بننے کی خواہش ظاہر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی پی قومی اسمبلی رکن مخدوم جمیل الزماں نے وزیر اعلیٰ سندھ بننے کی خواہش ظاہر کردی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جمیل الزماں نے کہاکہ اب وزیر اعلیٰ سندھ بن کر اپنے ضلع مٹیاری کے مسائل حل کروں گا ،اس لئے کہ بننے والے وزیر اعلیٰ سندھ کوصرف اپنے ہی ضلع میں کام کرنے دیاجاتاہے، مخدوم جمیل الزماں نے کہاکہ اپنے آبائی شہر ہالاسمیت ضلع مٹیاری کی سرکاری ہسپتالیں ناکارہ پڑی ہیں ،سہولیات کا فقدان ہے سپیشلسٹ ڈاکٹرز نہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں، پینے کے پانی کیلئے آراوپلانٹس ناکارہ پڑے ہیں ۔
پی پی رہنما نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،صوبائی وزیر ہیلتھ عذرا فضل اللہ پیچوہو کو مخدوم جمیل الزماں نے مٹیاری ضلع کا دورہ کرکے چھاپہ مار کارروائیوں کے ذریعے مسائل حل کرنے کی دعوت دیدی ہے ۔
مخدوم جمیل الزماں نے کہاکہ بختاور بھٹو زرداری اگرضلع مٹیاری سے الیکشن لڑتی ہیں تو وہ ہماری خوش قسمتی ہوگی ،وہ ہماری لیڈر قائد کی بیٹی ہے انکاکہناتھاکہ پبلک سکول سمیت ضلع مٹیاری میں جہاں قبضہ مافیاکا راج ہے وہ ڈی سی مٹیاری ختم کرائے، انکاکہناتھاکہ بھٹ شاہ ایئرپورٹ بالکل ناکارہ بنا ہوا ہے اس کے مرمت کی جائے یا مٹیاری میں سرکاری زمین خرید کے نیا ائیرپورٹ بنایا جائے۔ مٹیاری شھر کے لئے ڈرینیج سکیم دے رہا ہو اور چاہوں گا کے ترقیاتی کام نگران حکومت مین بھی جاری رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی مجموعی ذخائرکتنے ہو گئے؟ سٹیٹ بینک نے تفصیلات شیئر کردیں