گرج چمک کیساتھ بارشیں،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Jul 13, 2024 | 09:18:AM
گرج چمک کیساتھ بارشیں،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان،خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پرموسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ  مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ اور جہلم میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکے کی رپورٹ کے مطابق منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے،میانوالی، بھکر،لیہ، بہاولنگر، ملتان، خانپور، راجن پور، خوشاب، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند، باجوڑ، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، وزیرستان اور کرم میں بھی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا آئی ایم ایف سے ایک اور معاہدہ طے

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات، ژوب، بارکھان، ہرنائی، موسیٰ خیل، شیرانی، کوئٹہ، زیارت، پشین، مستونگ، قلعہ سیف اللہ،قلعہ عبد اللہ، لورالائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد اور جھل مگسی میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی اضلاع میں چند مقاما ت پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور اور  گردو نواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کاامکان ہے، موجودہ درجہ حرارت  27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ  آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر لاہور  میں 5 فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں، شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 156 ڈگری کیساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبرپر آگیا۔