دنیا کی آبادی چند برس میں کتنی ہوجائے گی؟ اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ جاری

Jul 13, 2024 | 09:44:AM
دنیا کی آبادی چند برس میں کتنی ہوجائے گی؟ اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گزشتہ سال 2022 میں دنیا کی مجموعی آبادی 8 ارب تھی جو اب 8.2 ارب تک پہنچ گئی ہے، جو محض چند سال بعد 10 ارب سے بھی تجاوز کرجائے گی۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق دنیا کی موجودہ آبادی 8.2 ارب ہے جو چند برسوں میں 10.8 ارب تک پہنچ جائے گی۔

یو این کی "ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس"نامی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا میں بھر میں لوگوں کی کل تعداد 2080 کی دہائی میں اپنے عروج پر ہوگی اور اس کے بعد آہستہ آہستہ کم ہونے لگے گی۔

تخمینے کے مطابق سال 1950 میں مردم شماری کے وقت دنیا کی کُل آبادی ڈھائی ارب نفوس پر مشتمل تھی جس میں اب تک تین گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

رپورٹ تیار کرنے والے اقوام متحدہ کے پاپولیشن ڈویژن کے سربراہ جان ولموتھ کا کہنا ہے کہ موجودہ صدی میں دنیا کی آبادی کے عروج پر پہنچنے کا امکان تقریباً 80 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ میں مزید پیشگوئی کی گئی ہے کہ حالیہ برسوں میں پیدا ہونے والے لوگ اوسطاً 73.3 سال تک زندہ رہیں گے۔

 واضح رہے کہ یہ عمر سال 1995 میں پیدا ہونے والوں کی عمر کے مقابلے میں 8.4 سال زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر بڑے اضافے کا امکان
سال2024 کے ’ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس‘ کے مطابق دنیا میں ہر چار افراد میں سے ایک شخص ایسے ملک میں رہتا ہے جس کی آبادی پہلے سے ہی اپنے عروج پر ہے۔