فلور ملز مالکان کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل، آٹے کی قلت پیدا ہوگئی

Jul 13, 2024 | 10:06:AM
 فلور ملز مالکان کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل، آٹے کی قلت پیدا ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں آٹا ملز مالکان کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہوچکی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹوں کو آٹے کی ترسیل بند ہونے سے قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے۔

ملز مالکان نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف مطالبات تسلیم کیے جانے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس سے آٹے کی ملزمیں تالے لگ گئے اور کام بند ہوگیا ہے، کام بند ہونے کی وجہ سے مقامی مارکیٹوں کو آٹے کی ترسیل بند ہونے سے قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے آٹا ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اب تک ان سے  حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تما م فلور ملز بند ہیں،گندم کی پسائی بند ہونے سے مارکیٹ میں آٹا سپلائی رک گئی ہے، کوئٹہ شہر کی تمام فلور ملز سے آٹے کی پسائی اور سپلائی معطل ہونے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں 200 سے 1000 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔