اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Jul 13, 2024 | 10:10:AM
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے،شادی کی  تقریب میں متعدد ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اننت امبانی کی شادی کی تیاریاں کئی ماہ سے جاری تھیں جو بلآخر آج 12 جولائی کو انجام پائی ہے، شادی کی اس تقریب میں کئی اہم شخصیات نے اپنے جلوے بکھیرے،اننت امبانی کی شادی کو دورِ جدید میں بھارت کی سب سے مہنگی اور عالیشان شادی قرار دیا جارہا ہے،جس میں دنیا بھر سے معروف شخصیات، شوبز ستاروں اور سیاستدانوں نے شرکت کی۔

جوڑے نے ایک عالیشان تقریب میں ممبئی سوسائٹی کی کریم اور بین الاقوامی وی وی آئی پیز کی موجودگی میں ایک دوسرے کا زندگی بھر ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائیں,امبانی کی شادی میں غیر ملکی اہم شخصیات کو بھارت لانے کے لیے 100 پرائیویٹ جیٹ طیاروں کا استعمال کیا گیا۔

 اننت اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مکمل پھولوں سے ڈھکی گاڑیوں میں خوب دھوم دھام سے  ناچتے گاتے اپنی دلہنیا کو لینے جیو ورلڈ کنوینشن سینٹر پہنچے،جہاں شادی کی تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل 'کالم ڈاؤن' گلوکار ریما سمیت بھارتی گلوکاروں نے بارات میں شامل ستاروں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:’’22 مسافر ٹرینیں آؤٹ سورس‘‘

بعداازاں تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا تو کسی شہزادی کی طرح سجی سنوری دلہن اپنے والد کا ہاتھ پکڑ کر ہال میں داخل ہوئیں، اس دوران معروف گلوکارہ، شریا گھوشال، سونو سنگم سمیت بالی وڈ کے ٹاپ گلوکار لائیو پرفارمنس سے تقریب کو رونق بخشتے رہے۔

شادی کے منڈپ تک دلہن رادھیکا مرچنٹ ایک خوبصورت رتھ پر سوار ہو کر پہنچیں جس کے بعد ہندو رسم و رواج کے تحت باقاعدہ شادی کی رسومات انجام پائیں۔

شادی کے لیے رادھیکا مرچنٹ نے آف وائٹ اور سرخ رنگ کے امتزاج کا غرارہ زیب تن کیا اور بھاری زیورات نے انہیں کسی ریاست کی شہزادی کی لُک دی۔

دوسری جانب انننت ہلکے نارنجی رنگ کی اونچی شیروانی میں نظر آئے جس پر کڑھائی اور ہیروں کے بٹن، سر پر پگڑی اور اس پر سجے زیور نے ان کی تیاری نے بھی شہزادوں کو مات دے دی،تاہم رادھیکا مرچنٹ نے  سرخ اور نارنجی رنگ کے خوبصورت لہنگے میں کسی مہارانی سے کم نہ دکھائی دیں البتہ لباس تبدیل کرنے کے باوجود انہوں نے زیورات نہ تبدیل کرنے کا انتخاب کیا۔